توہین آمیزخاکوں پرفرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،علامہ احمد میاں حمادی

193

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) ٹنڈوآدم میں علماء و تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیر علامہ احمد میاں حمادی ،علامہ راشد مدنی ، مفتی طاہر مکی ، حافظ ایمان سموں ، محرم علی راجپوت و دیگر نے پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کیا جائے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے جھوٹے مذمتی بیان کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ علازہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے توہین آمیز خا کوں کیخلاف حکومت کی جانب سے فرانس کیخلاف کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی تو بصورت دیگر جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمے داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ۔