میرپورخاص،الخدمت فائونڈیشن کے تحت فالج سے آگاہی کیلیے واک

189

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی میرپورخاص کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت فالج کے عالمی دن کے موقع پر فالج کے مرض سے آگاہی اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا آغاز الخدمت ڈائیگنوسٹنگ سینٹر نیو ٹاؤن سے کیاگیا ۔واک میں صدر الخدمت فاؤنڈیش ضلع میرپورخاص نادر علی خان ،جماعت اسلامی میرپورخاص کی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر مسعود عباس آرائیں، الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری کے منیجر ڈاکٹر دانش انڑسمیت دیگر سماجی افراد نے شرکت کی۔ واک کے موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ فالج کے امراض کی بنیادی وجوہات سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور غیر متوازن غذائیں اور غیر متوازن طرز زندگی ہیں اس لیے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن میں مبتلا رہنے کے بجائے سادہ اور متوازن طرز زندگی اپنا کر فالج کے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔