فرانس کو لازمی طور پر مسلم دنیا سے معافی مانگنا چاہیے، شارق وہرا

361

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزنس مین گروپ کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں نفرت، دشمنی اور محاذ آرائی کو جنم دے گا۔چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئر مینز بی ایم جی طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی اور انجم نثار، جنرل سکریٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، کے سی سی آئی کے صدر شارق وہرا، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک اور نائب صدر شمس الاسلام نے ایک بیان میں اس بات کی نشاندہی کی کہ آزادی اظہار رائے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کے مذہبی عقائد پر حملہ کیا جائے یا لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے اور نہ ہی بین المذاہبی منافرت کو جنم دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔کے سی سی آئی اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل شکن خاکوںکی شدیدمذمت کرتا ہے۔