پاکستان دنیا کی چھٹی سب سے بڑی مزدور قوت ہے

487

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے زیراہتمام پاکستان کے آئی ٹی کاروباری افراد کی کامیابی کی کہانیوں پر ویبنار کا اہتمام کیا۔ ٹاپ ریٹیڈ فری لانس آن اپ ورک فائزہ یوسف اور سی ای او ایکسارڈ (پرائیوٹ)لمیٹڈسلمان خان کلیدی اسپیکر تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سروسز ڈویڑن عبدالکریم میمن نے باقاعدہ طور پر سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ پاکستان دنیا کی 6 ویں سب سے بڑی مزدور قوت ہے اور اس کی خدمات کی برآمدات میں گذشتہ کئی سالوں سے اضافہ ہورہا ہے۔ فائزہ یوسف نے کہا کہ آن لائن ملازمت کی منڈی میں آفس کے اوقات کا مشاہدہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ آپ کو عالمی سطح پر ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں ہوتے ہوئے اپنی کمپنی شروع کی تھی اور اب کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے دو سال بعد ، وہ اپنی کمپنی میں 45 سے زیادہ کارکنوں کو ملازمت دی ہے۔