انڈیکس کمی سے 41186.86پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

632

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس 194.97پوائنٹس کی کمی سے 41186.86 پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور 59.27فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو36ارب6کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 23.41فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغازمثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41695 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 194.97پوائنٹس کی کمی سے41186.86پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 80.48ائنٹس کی کمی سے 17297.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 137.33پوائنٹس کی کمی سے 28976.13پوائنٹس پربند ہوا۔