زمبابوے کیخلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے،بابر اعظم

220

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سیکورٹی ہائی الرٹ کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے اطراف تمام راستوں پر عسکری اہلکار تعینات اور گشت بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ۔ اس موقع پر قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑی فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے بلکہ پوری کوشش ہوگی کہ دونوں فارمٹس میں آئوٹ کلاس کھیل کر سیریز وائٹ واش کریں۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث ر?ف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں، زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چیبھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں، واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج دوپہر ایک تا سہ پہر 4 بجے تک نیٹ پریکٹس کریں گی ۔