قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ،تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

283

کراچی(اے پی پی )ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں میچ کے پہلے روز عظیم گھمن اور اویس ضیاء کی شاندار سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے۔ عظیم گھمن 119 اور اویس ضیاء 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت قائم کی. بلاول اقبال اور اعتزاز حبیب خان نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنالیے ہیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر کے پی نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی سبقت حاصل کرلی جبکہ اس کی ابھی 2 وکٹیں باقی ہیں۔ 122 رنز کے جواب میں کے پی نے 35.5 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ۔علی عثمان نے 4 اور محمد عمیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سرور 12 اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 53.1 اوورز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر طیب طاہر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عرفان اللہ شاہ، آصف آفریدی اور زوہیب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں میچ میں ناردرن کے 238 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور اس کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 33 رنز پر گر چکی ہیں۔سعد علی 5 اور عدیل ملک 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور سلطان نے 70 اور عمر وحید نے 47 رنز بنائے۔ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔