شیل کا تیسری سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان

423

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیل پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سنہ 2020ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے مطابق کمپنی کو 1,812 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جب کہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، 570 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔کورونا کی وباکے باعث ،کمپنی کے مالی گوشوارے مجموعی طور پر ، اب بھی ، ایک مشکل صورت حال پیش کرتے ہیں کیوں کہ اس وبا کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور جس کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں کمی اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں غیر یقینی صورت حال ہے۔سنہ 2020ء کے اِن نو (9) مہینوں کے دوران، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ، مزید 6 فیصد، کمی ہوئی۔