اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70روپے کی سطح پر آگیا

309

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید38پیسے کی کمی سے 160.70 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید38پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 160.88 روپے سے گھٹ کر160.45 اور قیمت فروخت 161.08 روپے سے گھٹ کر160.70 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 160.80روپے سے گھٹ کر 160.30 روپے اور قیمت فروخت 161.10 روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی۔