اسداللہ بھٹو ، حسین محنتی کی سردار خان نیازی سے بھائی کی وفات پر تعزیت

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے روزنامہ پاکستان اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر سردارخان نیازی کے بڑے بھائی حاجی حسن نیازی کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔