موٹروے زیادتی کیس‘ ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

125

لاہور (نمائندہ جسارت)انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کردی۔ بدھ کو عدالت میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی‘ فاضل جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک ملزم سے کیا تفتیش ہوئی ہے؟۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے‘ ابھی ملزم سے متاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی ۱