حافظ نعیم نے نور اسلام کے زخمی بیٹے طلحہ اسلام کی عیادت کی

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جماعت اسلامی ضلع غربی کے مقامی ناظم نور اسلام کے صاحبزادے اور ناظم جمعیت طلحہ اسلام کی عباسی شہید اسپتال میں عیادت کی اور گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع غربی کے امیر محمد اسحق خان ، جماعت اسلامی کے رہنما مدثر انصاری اور نور اسلام بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے واقعے اور علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اور کہا کہ ملزمان کو اگر فوری گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا ۔