بنی گالہ بوٹینکل گارڈن کی حدود ‘ اراضی سے متعلق رپورٹ طلب

148

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے سروے آف پاکستان سے بنی گالہ بوٹینکل گارڈن کی حدود ، اراضی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربرا ہی میں 2 رکنی بینچ نے عدالت عظمیٰ میں بنی گالہ بوٹینیکل گارڈن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا ء بندیال نے کہا کہ سی ڈی اے نے بوٹینکل گارڈن پر اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ سی ڈی اے کو یہ زمین 1966ء میں پنجاب حکومت نے لیز پر دی لیکن سی ڈی اے نے یہ لیز پر لی گئی زمین کو وفاقی حکومت کو بوٹینکل گارڈن کے لیے کیسے دے دی،لیز ختم ہونے کے بعد زمین واپس پنجاب حکومت کو جانی چاہیے تھی۔ کیس کی سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔