اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کابینہ میں پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

188

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کوروناسے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ سلوگن کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے بتایا کہ کابینہ کو معاملہ بھجوانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے افسران کو کہیں نوکریاں چھوڑ دیں یا پھر کام کریں، حیرت ہے15روز گزرنے کے بعد بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں ہو ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ سلوگن کو استعمال کر نے سے روک دیا تھا،اور حکومت نے نیا سلوگن جاری کرنے کے لیے معاملہ کابینہ کو بھجوایا تھا ۔