صدر ماکرون اسلامو فوبیا کی بدترین شکل ہے‘ علی گیلانی

296

سری نگر (صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماکرون مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک اور نسل پرستی کی بدترین شکل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار اور عقائد کی بے حرمتی کرنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے‘ فرانس کی سیاسی قیادت کو بین المذاہب رواداری اور خاص طور پر اسلام کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔