ترک قومی اسمبلی نے فرانسیسی صدر کو ملعون قرار دے دیا

821

انقرہ: (ویب ڈیسک) فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے فرانس کے صدر میکرون کو ملعون قرار دینے سے متعلق میمورینڈم کو منظور کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے لعنت بھیج  کر مسترد کرتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلم دشمنی کی سر پرستی اب یورپی رہنماوں کے منشور میں شامل ہو چکی ہے، جرمن دارالحکومت برلن کی مولانا جامع مسجد پر پولیس کا حملہ اسلام دشمنی  کا مظاہرہ ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ فرانس پر اس وقت ذہنی طور پر مفلوج ایک شخص کی حکمرانی ہے، جس نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے ہے،میری ترک عوام سے اپیل ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔