پی آئی اے کی جانب سے پائلٹوں کے ساتھ سختی کرنے کا فیصلہ

753

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تنخواہوں میں کٹوٹی اور  بغیر اطلاع چھٹی کرنا قبول نہیں ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل  ایئرلائنز کی جانب سے جہاز کے پائلٹوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے  اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور یہ نوٹیفکیشن قومی ادارے کے چیف ایچ آر افیسر نے جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن پی آئی اے کے چیف ایچ آر افسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوٹی ہو گی جبکہ  کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے 50 گھنٹے گارنٹی الاوئنس کی ادائیگی کی جائے گی اور ماہانہ 50 گھنٹے فلائنگ ٹائم مکمل ہوجانے پر ہی یہ الاونس کی ادائیگی ہو گی۔

چیف ایچ آر کی جانب سے اعلامیے میں لکھا ہے کہ یکمشت 5 دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی اور سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان 4 وجوہات کے حامل پائلٹس بھی 50 گھنٹے فلائنگ الاوئنس اور مراعات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے اور ان وجوہات میں بغیر منظوری غیر حاضری اور چھٹی کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے انتظامی کاروائی سے معطل ہوئے ہوں، پائلٹس جو کسی کوتاہی کی وجہ سے معطل ہوئے ہوں اور بغیر کسی وجہ کے تین ماہ تک فلائنگ ٹائم مکمل نہ کرنے والے پائلٹس بھی اس کیٹیگری میں شامل ہونگے۔