پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

542
File photo

کراچی: پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کرلیا۔

ترجمان پاک تحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔