ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری

670

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ جب کہ کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 825 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے متاثر 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 449 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 39 ہزار 189، بلوچستان میں 15 ہزار 859 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 19 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہزار 889 ہوگئی۔

ملک بھر میں 43 لاکھ 47 ہزار 155 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔