پی ڈی ایم کے جیب کتروں  کا احتساب لازمی ہوگا، وزیر اعظم

323

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جیب کتروں  کا احتساب لازمی ہوگا،اقتدارکی باریاں لینے والے خوفزدہ ہوکر اکٹھے ہوگئے ہیں۔

ایوان اقبال میں انصاف ڈاکڑز فورم سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھا،گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم تبدیل ہو جائے گا،سرکاری زمینوں پراسپتال بنانے کیلئے سہولیات دیں گے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی وجہ سے فارما انڈسٹری نہیں بڑھ سکی۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت جیب کترے ہیں، یہ جو مرضی کرلیں ان کا احتساب ہوگا، کرپٹ لوگوں نے جیلوں میں جانا ہے، خیبرپختونخوا عوام نے کبھی کسی کو دوسری باراقتدارکا موقع نہیں دیا، صحت کارڈ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے لوگوں نے موقع دیا۔