پشاور دھماکا: “درخواست کے باوجود حکومت نے سکیورٹی فراہم نہیں کی”

204

پشاور کے مدرسہ جامعہ زبیریہ کے مہتمم شیخ رحیم اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے سکیورٹی مانگی تھی لیکن فراہم نہیں کی گئی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتمم شیخ رحیم اللہ نے کہا کہ حکومت نے تین دن قبل خط بھیجا تھا کہ مسجد کو خطرہ ہے۔ جس پر ہم نے سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔

شیخ رحیم اللہ نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ مسجد کے داخلی دروازے پر ہماری اپنی سکیورٹی تھی مگر اس کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 سال علاقے میں گزارے، کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔ انہوں نے بتایا کہ 4 سال قبل بھی یہاں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن کسی نے نہیں پوچھا۔

مدرسہ جامعہ زبیریہ کے مہتمم شیخ رحیم اللہ گزشتہ مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔