سربراہان مملکت کے قیمتی تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ

550

حکومت نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو دہیے گئے تحائف نیلام کیے جائیں گے۔

ان قیمتی تحائف میں گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جب کہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔

تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خرید سکتے ہیں۔ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔