پشاور دھماکے پر دکھ ہے، سابق کپتان

282

لاہور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکے سے 8 افراد شہید اور100 زخمی ہوگئے تھے جس میں  زیادہ تعدد بچوں کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پشاور دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو حیوانوں سے بھی بدتر قرار دے دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، آمین۔

 ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ

اللہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج جے سانحہ پر دل رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کر درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں۔ آمین