امن کیلئے قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، وزیر خارجہ

405

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالی قوتیں متحرک ہوچکی ہیں، امن کیلئے قوم کو متحد ہو کر عفریت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف وفاق اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی،دہشت گردی کے خطرات سے متعلق معلومات صوبائی حکومتوں کو دی گئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  ان معلومات پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے اقدامات کیے، اپوزیشن کے کوئٹہ جلسے میں رکاوٹ ڈالے بغیر مناسب انتظامات کیے۔

وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ افغان وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے پشاور دہشت گردی پر خدشات سے آگاہ کیا، مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دی جائے، ماحول خراب کرنے کے درپے قوتوں پر نظر رکھنا ہوگی۔