یورپ آزادی رائے کے نام پر مسلمانوں کی توہین کررہاہے

599

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پوری قوم 30اکتوبر 12ربیع الاول کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے فرانس کے صدر کے جاہلانہ اور فسادی کردار کے خلاف عظیم دینی جذبات کا اظہار کرے گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ یورپ آزادی رائے کے نام پر صرف اسلام اور شعائر اسلام خصوصا قرآن اور اہل ایمان کی عقیدتوں، وحدت کے مرکز محمد ﷺ کو ٹارگٹ کرکے دل آزاری اور توہین کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں فرانس کے صدر میکرون دنیا بھر کے مسلمانوں مذہبی جذبات کی توہین کی ہے، عالم اسلام کے حکمران غیرت ایمانی کا ثبوت دیں اور شعائر اسلام کی حفاظت کریں،عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی ترجیحات پر حکومت سیاست ،ریاست یک آواز نہ ہوئے تو ملک وقوم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا، ریاست حکومت اور سیاست کا اختلاف خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔

لیاقت بلوچ نے  مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی بھوک اور افلاس ختم کریں اور ریاست مدینہ کا نظام اپنائیں ۔ نااہل اور ناکام ٹولے نے 22کروڑ عوام کے ارمانوں کا خون کردیا ہے ۔