کوروناکی دوسری لہر: این سی او سی کا نئی پابندیوں کا اعلان

449

اسلام آباد:  کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے سبب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی  کا کہنا ہے کہ  ملک بھرمیں شاپنگ مالز،دکانیں، مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، شادی ہالز،ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں۔

 این سی اوسی نے مزید کہا کہ  کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے تفریح گاہیں اورپارک بھی شام 6 بجے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آبادحمزہ شفقت نے کورونا کی وباسے بچنے کے لیے دفعہ144 کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاکہ  ہرفرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا،جمعہ کی رات سےایس او پیز کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہوگا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد دفعہ144کی خلاف ورزی پرگرفتاریاں ہوگی، کل سےہم لوگوں کووارننگ دینگے،جوپابندی پرعمل نہیں کرینگےان کیخلاف کارروائی ہوگی۔