وزیر اعظم ہر ادارے کو اپنی ٹائیگر فورس بناناچاہتے ہیں، بلاول

439

اسکردو:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سونامی میں ہر شہری ڈوب رہاہے،سلیکٹڈ کے دور میں جینا تو مشکل تھا ہی اب مرنا بھی مشکل ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر ادارے کو اپنی ٹائیگر فورس بناناچاہتے ہیں،یہ چند مہینوں کے مہمان ہیں کچھ ہی دنوں میں گھر چلے جائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جنوری میں ہم  سلیکٹڈ وزیر اعظم کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں، عوامی حکومت بننے تک گلگت بلتستان سے نہیں جاؤں گا۔