پی ایس او کا مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان

211

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے بورڈ آف مینجمنٹ نے مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی جو 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی، کے دوران کمپنی بشمول ذیلی ریفائنری پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کورونا وبا ء دنیا بھر کے لوگوں کومتاثر کر رہی ہے ۔ کورونا کی وباء کے دوران معاشی اور کاروباری دنیا کو درپیش سنگین چیلنجز کے باوجود پی ایس او تیز رفتاری سے بدلتے ہوئے حالات اور ماحول میں بھی مستحکم رہی اور کمپنی پہلی سہ ماہی کے دوران قدرتی طور پر افزائش اور بہتر مارجن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بورڈ کی جانب سے پی ایس او کے منافع اور کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ کمپنی نے موٹر گیسولین کے والیوم میں 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 17.1 فیصد، وائٹ آئل میں 7.7 فیصد، بلیک آئل میں 37.8 فیصد اور لکویڈ فیولز کے والیوم میں 13.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں موٹر گیسولین کا مارکیٹ شیئر 42.1 فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ) ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 48فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ) ،وائٹ آئل میں 45.5 فیصداضافہ ہوا۔