اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 161.10روپے ہوگئی

452

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈالر161.10روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید7پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 160.95روپے سے گھٹ کر160.88روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی ہوئی 161.20روپے سے گھٹ کر161.08روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر 160.80 روپے اور قیمت فروخت 161.30روپے سے گھٹ کر161.10روپے ہوگئی۔