سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 14ہزار500روپے ہوگئی

106

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے1لاکھ 14ہزار500روپے فی تولہ ہوگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے1903ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 750روپے کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کی کمی سے 98ہزار165روپے ہوگئی۔