گڈ لگ کلر کٹ ٹی ٹوئنٹی ،پاک شاہین اور ملیر اسپورٹس کی کامیابی

240

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ھنسوٹ جم خانہ زون 4 کے زیر اہتمام پہلا گڈ لک کلر کٹ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے، پہلے میچ میںپاک شاہین جم خانہ نے انقلاب سی سی کو6 وکٹوں سے شکست دیدی، انقلاب سی سی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز اسکورز کیے، میر 26، امیر 24،اویس21 ،عدنان 21 اور فضیل نے19رنز اسکورز کیا۔سفیان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاک شاہین نے مطلوبہ حدف 159رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر 15.5اوورز میں پورا کر لیا،بدر54،اوضید34اور سفیان 32رنز بنائے،ڈاکٹر شہاب نے 2 وکٹیں حاصل کیں،میچ کے منصف سعود فاروقی نے سفیان کو مین آف دی میچ قرار دیا،دوسرے میچ میں ملیر اسپورٹس نے یونین اسپورٹس کو 31رنز سے شکست دیدیا،ملیر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 148رنز کا ٹار گٹ دیا، آرباز خان61عمیر خان36اور عامر ادریس نے18رنز بنائے، اسپنر تجمل حسین نے 6اور عدیل نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں یونین اسپورٹس 117رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سلمان فرید42اور کاشان خان نے29رنز اسکورز کیا،عبداللہ،توقیر،عدیل نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔