سجاول، نیو ٹریشن وارڈ کا نئے سرے سے تعمیراتی کام شروع

418

سجاول (نمائندہ جسارت) سول اسپتال سجاول میں مرف انتظامیہ کی جانب سے ایک اچھا قدم اٹھایا جارہا ہے، نیو ٹریشن وارڈ کا مکمل طور پے نئے سرے سے تعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔ سول اسپتال سجاول کی مرف انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر اشفاق جعفرانی کا کہنا تھا کہ چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹر اور دیگر عملے کو تمام سہولیات دی جائیں گی، نیوٹریشن وارڈ مرف انتظامیہ کی جانب سے نئے سرے سے تعمیر کروایا جارہا ہے، جس میں نرسز اور دیگر اسٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بچوں کے وارڈ کے ساتھ ساتھ پڑی ہوئی ڈائیلاسز مشینوں کے یونٹ کو بھی نومبر میں فعال کیا جائے گا، وارڈ میں آنے والے بچوں کے علاج ومعالجے کے لیے وارڈ میں بہتری لائی جارہی ہے۔ وارڈ کی دیواروں کو خوبصورت نقش و نگار سے مزین کیا گیا ہے۔ اسپتال میں موجود مریض بچوں کے والدین نے انتظامیہ کے اس قدم کو سراہا۔ اسپتال میں بچوں کے علاج و معالجے کے لیے نرسز اور دیگر اسٹاف کو مزید بہتر بنایا جائے۔