ٹنڈوآدم، پولیس کی کارروائی دو ملزم گرفتار ،5 موٹر سائیکل اور پستول برآمد

191

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) ایس یاچ او سٹی ٹنڈوآدم سرفراز نواز نے نفری کے ہمراہ باب شاہنواز کے قریب کاروائی کے دوران دو ملزمان علی گل پڑھیار، غلام رسول خاصخیلی کو گرفتار کر کے ملزمان کی نشاندہی پر پانچ موٹر سائیکل و پسٹل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی لیاقت علی ٹالپر اور ایس ایچ او سٹی راجہ نوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان چابی چور ہیں اور شہر سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ ملزمان کا گروہ سے تعلق ہے جبکہ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چند روز قبل 17 روپوش ملزمان سمیت تیس ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں منشیات ، جوئے کے اڈے چلانے والوں سمیت دیگر شامل ہیں ۔