جیکب آباد ،مولانافضل الرحمن کو سیکورٹی نہ دینے کیخلاف احتجاج

195

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف سندھ بلوچستان بارڈر بائی پاس جیکب آباد پر دو گھنٹے ٹائر جلا کر دھرنا ، ایس پی کی یقین دہانی پر ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو جیکب آباد میں اطلاع کے باوجود کوئٹہ سے سکھر جانے پر پولیس کی سیکورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف ٹائر جلا کر دو گھنٹے سندھ اور بلوچستان کے بارڈر بائی پاس جیکب آباد پر احتجاجی مظاہرہ جے یو آ ئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،حماداللہ انصاری ،چاکر خان جکھرانی، حاجی نذیر احمد مینگل اور سجاد بروہی و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا،جس کے سبب دور دور تک ٹریفک معطل ہوگیا۔اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی رسک ہونے کے باوجود جیکب آباد میں سیکورٹی نہ دینا پولیس کی نااہلی ہے۔ بعد ازاں ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری سے رابطہ کرکے نااہلی کے سبب ڈی آئی بی انچارج اور دو تھانے کے صدر اور آباد کے نااہلی میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی پر دھرنا معطل کیا گیا۔