وفاق کا گریڈ 20 کے 60 افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

94

کراچی ( رپورٹ: محمدانور ) وفاقی حکومت نے 13ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے لیے قواعد کی خلاف ورزی کرنے
والے گریڈ 20 کے تقریبا 5 درجن افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افسران کا تعلق مختلف صوبوں اور سروسز سے ہے۔ خیال رہے کہ گریڈ 21 میں ترقی کے لیے گریڈ 20 کے افسران کو لازمی طور پر نیشنل مینجمنٹ کورس کرنا ہوتا ہے۔ اس کورس کے لیے نامزد تمام افسران کو اپنی پوسٹنگ کو چھوڑنا بھی لازمی ہوتا ہے اس کورس سمیت گریڈ کے حکومت فی افسر دس لاکھ روپے کے اخراجات کرتی۔جو نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں جمع کرائے جاتے ہیں ۔یادرہے کہ اس طرح کے کورسز گریڈ 18 تا 21 کے تمام افسران کرنا لازمی ہوتا ہے۔ 13 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوچکا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ کورس پہلی بار آن لائن کرایا جارہا ہے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو اطلاع ملی ہے کہ آن لائن کورس کا فائدہ اٹھاکر بیشتر افسران قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ذمے داریاں چھوڑے بغیر کورس کررہے ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران اپنی تقرریوں سے فارغ کیے جانے کے باوجود ہنوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے سے خدشہ ہے کہ وہ کورس پر مطلوبہ توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔