پیرس میں دو مقامات پر بم ملنے کی اطلاعات، پولیس کی دوڑیں

427

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس میں دو مختلف جگہوں پر دھماکا خیز مواد ملنے کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ہنگامی طور پرعلاقے کو خالی کروا دیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ایفل ٹاور اور آرک ڈی ٹریومف نامی عمارت کے قریب سے ہتھیاروں سے
بھرا بیگ اور بم ملنے کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے دونوں علاقے خالی کروا دیے ہیں۔پولیس کے مطابق ایفل ٹاور کے قریب سے بارودی مواد سے بھرا بیگ ملا ہے جبکہ آرک ڈی ٹریومف کے قریب بم ملنے کے بعد علاقے کو خالی کروا دیا گیا۔پیرس کے ایفل ٹاور کے قریب سے ہتھیاروں سے بھرا بیگ ملنے کی اطلاعات پولیس کو ملیں جس کے بعد پولیس نے اردگرد کا علاقہ خالی کروا کر تلاشی شروع کر دی، تلاشی کے دوران آرک ڈی ٹریومف کی عمارت کے قریب بم نصب ہونے کا شبہ ہوا، جس کے بعد ایفل ٹاور اور آرک ڈی ٹریومف سے ملحقہ پارک کو خالی کروایا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ لوگوں کی پارک سے ہنگامی طور پر نکلنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پیرس میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، واقعے کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔