شمالی شام میں کار بم دھماکا2 شہری جاں بحق‘ کئی زخمی

221

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام کی تحصیل الباب میں کار میں نصب بم پھٹنے سے 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔ تُرک فوج نے اس علاقے میں علاحدگی پسند کُردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دہشت گرد حملے میں 2 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے اور دھماکے سے ارد گرد کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا گیا،جہاں دوران علاج 2افراد دم توڑ گئے۔ ترکی شمالی شام میں حملوں کا ذمے دار کرد جنگجوؤں کو قرار دیتا ہے۔