الیکشن کی رات آرمی چیف کو فون نہیں کیا، خواجہ آصف

291

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کی رات آرمی چیف کو کوئی فون نہیں کیا، صرف فارم 45 جو سفید کاغذوں پر مل رہا تھا وہ 30-35 فارم واٹس ایپ کردیے، آرمی چیف سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، شہباز شریف سے ملاقات کے لیے مجھے شہباز شریف کے آفس سے فون آیا ان سے ملاقات خفیہ نہیں تھی ڈی جی نیب کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کیسز پر ہم نے حکومت سے کوئی بات کرنی ہے نہ ریلیف چاہتے ہیں ، ہمارے لیے اصل مسائل قومی مسائل ہیں۔دہشت گردی کی موجودہ لہر کو روکنے کے لیے وہی عزم چاہیے جو نواز شریف کا تھا، ، آج بھی ہماری پارلیمنٹ غیر فعال ہے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔