احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نو مبر تک توسیع

207

لاہور (نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 02 نو مبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ فاضل جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔