السید عطا ء المھمین بخاری قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دینگے

173

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد تحریک تحفظ ختم نبوت ابن امیر شریعت پیر جی السید عطاء المھمین بخاری ، امیر مجلس احرار اسلام پاکستان قادیانیوں کے مرکزی سیکرٹریٹ ایوان محمود کے مین گیٹ کے سامنے 12 ربیع الاول کو قادیانیوں کو براہ راست اسلام قبول کرنے کی دعوت دینگے ۔ اس موقع پر سید محمد کفیل بخاری ،حاجی عبداللطیف چیمہ،مفتی عطاء اللہ قریشی، مفتی محمد اسحاق آفریدی، قاری علی شیر قادری، شفیع الرحمن احرار اور دیگر احرار کارکن خطاب کریں گے۔43سال سے دعوت اسلام دینے کا فریضہ احراراسلام انجام دے رہی ہے۔