انیس منصوری کے بھائی انتقال کرگئے اسداللہ بھٹو، حسین محنتی ودیگر کی تعزیت

325

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے دفتر کے کارکن اور شعبہ تنظیم کے ذمے دارمولانا انیس احمد منصوری کے بڑے بھائی ممتاز علی کوریجو انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے علیل اورکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔دریں اثنا مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ ودیگر کارکنان نے مولانا انیس منصوری سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔