نصراللہ رندھاوا کی پشاور مدرسے میںدھماکے کی مذمت

204

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پشاور مدرسے میںدھماکے کے نتیجے میں 8طلبہ کی شہادت اورسیکڑوںطلبہ کے زخمی ہو نے پر اظہار افسوس اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سفاک دہشت گردوں کی جانب سے معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ اقدام ہے ، انھوں نے کہا واقع میں انڈیا کے ملوث ہو نے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔