عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، شیری رحمان

202

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم عوام کی جانیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے، لیکن عوام خود ہی پی ڈی ایم کے جلسوں میں آنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی خود وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دے کر بیٹھے رہی، آج اپوزیشن کو کہتے ہیں کہ آپ جلسہ نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پشاور دھماکے کی پرزور مذمت بھی کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ آج کشمیر کا سیاہ دن تھا آج توقع تھی کہ کشمیر کے معاملے پر مشترکہ اجلاس بلایا جاتا تو ہم ایک زبان ہوکر مؤقف پیش کرتے، اگر ایف اے ٹی ایف پر مشترکہ اجلاس بلایا جا سکتا ہے تو کشمیر کیلیے مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟ ہم نے سوچا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرلے مگر ایسا لگتا ہے جلد ہی یہ ختم ہو جائے گی۔