زیادتی کیس: عابد کی شناخت پریڈ کیلیے جیل حکام کو مزید مہلت

318

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کو موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شاخت پریڈ کیلیے مزید مہلت دے دی۔ منگل کے روز ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ جیل حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کر لی اور عابد ملہی کو 2 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ موٹر وے واقعے کے دوسرے ملزم شفقت کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔