جمعیت طلبہ عربیہ نے فرانس کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا

306

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ کراچی نے نبی اکرم ؐکی شان اقدس میں ہونے والی گستاخیوں اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شہر بھر کے 5مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے، ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ کے مطابق مظاہروں میں فرانس میں ہونے والی گستاخیوں کی مذمت کی جائے گی اور اقوام عالم کو احتجاج ریکارڈکرایا جائے گا۔اس سلسلے کا پہلا مظاہرہ آج ضلع شرقی ملیر میں ہوگا ،مظاہرے سے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی حافظ اعجازالحق،امیر جماعت اسلامی ائرپورٹ توفیق الدین صدیقی ،مولانا یامین منصوری خطاب کریں گے۔