ڈاکٹرو ں کی تنخواہوں کامسئلہ جلد حل ہوجائے گا‘میٹروپولیٹن کمشنر

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ کے ایم سی اسپتالوں میں کام کرنے والے ہاؤس آفیسرز اور پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ جونیئر ڈاکٹرز کا یہ مسئلہ جلد سے جلد حل ہو تاکہ یہ اپنے کام پر توجہ دے سکیں،وہ بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے ہاؤس جاب اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔