فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی حمایت پر یورپی یونین کی ترکی کو دھمکی

358

برسلز(مانیٹر نگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ان کی سرکاری سطح پر حمایت کے بعد فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل پر یورپی یونین دھمکیوں پر اتر آیا۔ یورپی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترک صدر کی جانب سے فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی حمایت ترکی کو یورپی یونین میں شمولیت سے مزید دور کردے گی۔یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی رکن ملک کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا یونین کے معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ کمیشن کاکہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے سرکاری طور پر بائیکاٹ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔