امریکا نے ایرانی آئل انڈسٹری کو پابندیوں میں جکڑ دیا

414

امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں میں جکڑتے ہوئے آئل انڈسٹری  کوبھی نشانہ بنا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب سےشام اوروینزویلاکوتیل کی فروخت پربھی پابندی عائد کر دی۔

ایران کی وزارت پٹرولیم،نیشنل آئل کمپنی اورٹینکرکمپنیز کو شام اور وینزویلا کو تیل کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکاکوتسلیم کرلیناچاہیےکہ وہ ممالک پر پابندیاں عائدکرنےکاعادی ہوچکا،صدرڈونلڈٹرمپ کےمعاون نےماناہےکہ ایرانی عوام کواذیت دی جارہی ہے۔

جوادظریف نے کہا کہ امریکامان لےکہ وہ پابندیاں لگاکراہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہاہے،ایران کےخلاف اقتصادی جنگ سےامریکاکااثربڑھےگانہیں کم ہوگا۔