مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں انسانی بقاکا بھی مسئلہ ہے،وزیر خارجہ

474

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں بلکہ کشمیر میں انسانیت کی بقا کا بھی مسئلہ بن گیاہے، کشمیریوں کی آواز دبائی جارہی ہے، پاکستان ان کی آواز بنے گا۔

یوم سیاہ کشمیرپرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن غاصب بھارتی افواج نے کشمیرپرقبضہ کیا تھا، غیر قانونی قبضہ کی وجہ سے آج بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت ہرروز مررہی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کے برخلاف جغرافیائی حیثیت تبدیل کی جارہی ہے، کشمیری نوجوان جدوجہد آزادی میں اکیلے نہیں، پاکستانی نوجوان ان کےشانہ بشانہ ہیں۔