پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی سخت

419

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکے کے بعد ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکیورٹی انتہائی الرٹ کردی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ خبر پڑھیں: پشاور میں مدرسے میں دھماکا، 7 افراد شہید، درجنوں زخمی

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر سینئر افسران چیکنگ کی خود نگرانی کریں۔

دوسری جانب ریڈ زون سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔